ویب ڈیسک :ملک میں انٹرنیٹ سروسز کئی گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگرشہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات سامنے آئیں تھی۔صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔
متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر رسائی نہ ہونے کی شکایات کیں۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایاکہ کچھ دیر قبل انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 7 جنوری کی شام کو بھی فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی تھی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔
انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹے متاثر ہونے کے بعد بحال
Jan 20, 2024 | 19:45 PM