ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت،2گواہوں کے بیانات قلمبند،ایک گواہ پرجرح مکمل کرلی گئی۔
توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت ہوئی، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر نے کی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ جرح دبئی سے آئے گواہ کے بیان پر مکمل کی گئی۔ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گی۔ آئندہ سماعت پر نیب کے سلطانی گواہ انعام اللہ شاہ، صہیب عباسی کے بیانات قلمبند ہوں گے۔