ویب ڈیسک :ثانیہ مرزا کے والد نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طلاق نہیں خلع ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے مختصراً کہا کہ ’یہ خلع ہے۔یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ 10 جنوری ہفتے کی صبح ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک دوسرے سے شادی کی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کے اہلخانہ ان کی ثانیہ سے طلاق پر ناخوش ہیں اور ان میں سے کسی نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔