راجہ پرویز اشرف کی لاہور،کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفترپرحملے کی مذمت

 راجہ پرویز اشرف کی لاہور،کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفترپرحملے کی مذمت
کیپشن:  راجہ پرویز اشرف کی لاہور،کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفترپرحملے کی مذمت

ایک نیوز :سپیکرراجہ پرویز اشرف نے لاہور اور کراچی میں پیپلزپارٹی کے دفاترپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف کاپیپلزپارٹی کے دفاترپرپرحملے کے ردعمل میں کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے شرپسند عناصر کی شرمناک حرکت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔زخمی ہونیوالے کارکنوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔  پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی شہرت سے مخالفین خوف زدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مخالف پارٹیاں بوکھلاہٹ  کا شکار ہیں۔

پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے جو مخالفین کیلئے ناقابل برداشت ہے۔پیپلز پارٹی کی عوام میں بڑھتی پذیرائی دوسری سیاسی جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔ پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے آور شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔پولیس حملے کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج  کرکے غیر جانبداری کا ثبوت دے۔

سیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو کامیاب الیکشن مہم سے نہیں روک سکتے۔پیپلز پارٹی الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کو پیپلز پارٹی کے منشور سے آگاہی فراہم کریں۔