اپنے فالوورز بڑھانے کیلئےرشمیکا مندھنا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانیوالا گرفتار

 اپنے فالوورز بڑھانے کیلئےرشمیکا مندھنا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانیوالا گرفتار
کیپشن: Delhi Police Arrests Man Who Created Rashmika Mandanna's Deepfake

ویب ڈیسک :دہلی پولیس نے   اپنے فالوورز بڑھانے کیلئےرشمیکا مندھنا کی ڈیپ فیک ویڈیو  بنانیوالے ملزم کو  گرفتارکرلیا ۔

ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کی پہچان ایمانی نوین کے نام سے ہوئی جو ایک انجینئر تھا اور مبینہ طور پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کو بڑھانا چاہتا تھا۔ڈیپ فیک ویڈیو میں رشمیکا مندنا کا چہرہ استعمال کیا گیا ۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ایک سوشل میڈیا فین پیج پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے ڈیپ فیک ویڈیو کا سہارا لیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تین مشہور شخصیات کے فین پیجز چلاتے ہیں ۔ رشمیکا منڈنا کے فین پیج کے پیروکاروں کو بڑھانے کے لیے اس نے 13 اکتوبر 2023 کو ڈیپ فیک ویڈیو بنائی اور پوسٹ کی۔جس کی وجہ سے  مداحوں کی تعداد کو دو ہفتوں کے اندر 90,000 سے بڑھا کر 1,08,000 کر دیا۔تاہم جیسے ہی ڈیپ فیک ویڈیو نے وائرل ہوئی نوین نے گھبرا کر انسٹاگرام چینل سے پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر انہوں نے واضح کیا تھا کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی نہیں بلکہ وہ آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔

رشمیکا مندانا کے نام سے ایک مختصر ویڈیو 5 اور 6 نومبر کو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کے بولڈ انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک خاتون کو لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں مذکورہ خاتون نے انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔