ویب ڈیسک :محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے ساڑھے 9بجے کے اوقات کار میں 31جنوری تک توسیع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی ۔اب سردی برقرار رہنے کے باعث ساڑھے 9کے اوقات کار میں 31جنوری توسیع کی گئی ہے اور یکم فروری سے سکول پرانے اوقات کار کے مطابق ہی کھلیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار پرعملدرآمد کیلئے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کو پابندی کیاگیا ہے۔