ایک نیوز :چین کے نائب وزیرخارجہ کی زیرقیادت وفد اسلام آباد پہنچ گیا، کل سے پاکستان اور چین کے درمیان سلامتی اور دفاعی مشاورت ہو گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ چینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں, دورے میں چینی وفد کی دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر مشاورت ہو گی, پاک ایران کشیدگی کے دوران چین نے دونوں ممالک کو تحمل اور برداشت کے مظاہرے کا مشورہ دیا تھا, چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ پاکستان میں چین کے سفیر رہ چکے ہیں, سن وی ڈونگ کے پاکستانی انتطامیہ اور وزارت خارجہ سے قریبی تعلقات ہیں۔