ویب ڈیسک :شادی کے بعدآل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی20میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان نے یہ کارنامہ اپنی 487 ویں ٹی20 اننگز میں انجام دیا۔
شعیب ملک بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے رنگ پور رائیڈرز کیخلاف 7 واں رن لے کر ٹی20 کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 14562 بنائے۔
سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والوں کی فہرست میں شعیب ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔