سویلینز کا فوجی ٹرائل:لاہور بار کی بھی انٹراکورٹ اپیلوں میں فریق بننے کیلئےدرخواست

Jan 20, 2024 | 15:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں میں لاہور بار نے بھی فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں میں عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا ایشو زیر سماعت ہے، بنیادی حقوق اور عوامی مفاد کے مقدمات میں سپریم کورٹ پہلے بھی وکلا تنظیموں کو نمائندگی کا حق دی چکی ہے۔

موقف  اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمہ کو جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنا کا حکم دیا گیا تھا۔

 درخواست گزار وکیل حامد خان نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور بار کو بھی مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں