ایک نیوز: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے 12 دسمبر کے حکمنامے پرعملدرآمد کرتے ہوئےملک ریاض اور بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔
تٖفصیلا ت کے مطابق حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔
ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے نام پر 9قیمتی ترین پلاٹ،52 بیش قیمت کاریں اور 78 بینک اکاؤنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ملک ریاض اور علی ریاض کو 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔اشتہاری ہونے پر ملک ریاض اور علی ریاض کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھا،ملک ریاض کی منجمند گاڑیوں میں لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں۔