ایک نیوز: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے جبکہ عمران خان جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 23 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں قانون کے منافی ضمانتیں خارج کی ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ لاہورہائی کورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے ۔