خراب موسم،اندرون اوربیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار

 خراب موسم،اندرون اوربیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار
کیپشن:  خراب موسم،اندرون اوربیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار

ایک نیوز: خراب موسم کے باعث  اندرون اوربیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فلائی بغداد کی نجف جانے والی پروازآئی ایف 341 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکارہوگئی،ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز پی اے 473 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کاشکار جبکہ ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 منسوخ ہوگئی۔
ائیربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 431 آٹھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی اور ملائشیا ائیر لائنز کی کولالمپور جانے والی پرواز او ڈی 131منسوخ  جبکہ سعودی ائیرلائنز کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 12گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔فلائی جناح کی کراچی جانے والی پرواز 9p-841 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔