ایک نیوز: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت کی ناسازی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جج محمد بشیر کی جانب سے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی وجہ سے چھٹیوں کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا ہے۔ جج محمد بشیر نے خط اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا ہے۔ جج محمد بشیر کی جانب سے لکھا گیا خط ہائیکورٹ اور وازرت قانون انصاف کو موصول ہو گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔