ایک نیوز:شہر قائد میں بڑی کارروائی کرکے پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کیلئےریکی کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کے حساس ادارے کے ہمراہ سولجر بازار میں کارروائی کی گئی۔
انچارچ سیل خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزم سید مہدی ہائی ویلو ٹارگٹ کی ریکی کرنے بعد انفارمیشن اپنے گروپ کو دیتا تھا،انفارمشین کی بنا ہر گینگ کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔
انچارج خرم واراث نے مزید کہا کہ ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ میں ملوث بھی رہا ہے،گرفتار ملزم گروہ کے لئے اسلحہ گھر میں رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ترسیل کر کام کرتا ہے۔