'ثناء سے تعلقات پر ثانیہ ناراض تھیں'، اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

Jan 20, 2024 | 12:49 PM

ویب ڈیسک: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ جس کی وجہ مبینہ طور پر سابق کرکٹر کا دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے شوہر کیجانب سے ثناء جاوید سمیت دیگر خواتین سے میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔  

دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر کے گھر والے اس شادی سے انتہائی رنجیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ  ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔

عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور  قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب  اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔

شعیب ملک کی فیملی  2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثانیہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

اس سے پہلے ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے شادی کی تھی ۔ایک فوٹو شوٹ کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب کے تعلقات خراب ہوئے تھے ۔ 

یادرہے شعیب ملک نے ثانیہ سے شادی کے لئے اپنی پہلی بیوی عائشہ صدیقی کو شادی سے محض چند روز پہلے طلاق دی تھی اسی طرح ثنا جاوید سے شادی کے لئے بھی انہوں نے ثانیہ کو چند ہفتے پہلے طلاق دی۔

مزیدخبریں