عمران خان کاایران بارے بیان،جہانگیر ترین کا سخت ردعمل

Jan 20, 2024 | 12:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی کا ایران بارے بیان،جہانگیر ترین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی معاملات کے بارے میں اس طرح کا موقف انتہائی افسوس ناک ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا،سب کو معلوم ہے پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہےپاکستان تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہےامن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ  کوئی ملک پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کریگا تو موثر جواب دینا ضروری ہےجوابی کارروائی کے طور پر پاکستان نے ایران میں دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں بڑھانا چاہتا بانی پی ٹی آئی کا حساس موضوع پر بیان عوامی رائے عامہ کی توہین ہے۔

مزیدخبریں