ایک نیوز: سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے،صوبائی دارلحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے مزید 1 بچہ انتقال کرگیا، جس کے بعد پنجاب بھرمیں 10افراد جان سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہورمیں نمونیہ سے مزید 1 بچہ جاں بحق ہوگیا۔
جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 10 افراد جان سے گئے۔
24 گھنٹے کے دوران لاہور میں نمونیہ کےمزید 118 نئے مریض اور صوبے بھر میں نمونیہ کے مزید 1155 مریض رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 668 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر7743 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں،چلڈرن ہسپتال میں 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں،جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچے زیر علاج ہیں۔
عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔