سابق کپتان سرفراز احمد کی ملک چھوڑنے کی فیملی نے تردید کردی

Jan 20, 2024 | 12:12 PM

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وکٹ کیپر ملک نہیں چھوڑ رہے اور وہ قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ سمیت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔  سرفراز احمد کے ملک چھوڑ کر برطانیہ شفٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے پاکستان نہیں چھوڑا۔ سرفراز احمد کی   پاکستان چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ بہت جلد پاکستان آرہے ہیں۔ سرفراز احمد پی ایس ایل اور ڈومیسٹک بھی کھیلیں گے۔ سرفراز احمد ان دنوں فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں۔ سرفراز احمد کی اہلیہ لندن میں ہی مقیم ہیں۔ سرفراز احمد کا بیٹا بھی لندن میں ہی زیر تعلیم ہے۔ سرفراز احمد نے پہلے بھی کم بیک کیا پھر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

قبل ازیں ذرائع سے خبر آئی تھی کہ سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا اور اہل خانہ سمیت انگلینڈ منتقل ہوگئے۔ 

یاد رہے کہ سرفراز کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 2017میں فائنل میں بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ وہ کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔

مزیدخبریں