ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے لاہور میں واقع پارٹی آفس پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سےآئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔