کراچی سےکالعدم تحریک طالبان کامطلوب دہشتگرد گرفتار

Jan 20, 2024 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عبد الغفار عرف امجد عرف عرفان کا تعلق کالعدم تحریک تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمدعلی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے،ملزم عبد الغفار پولیس کو مطلوب اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے میں ملوث تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے،حملے کے لئے پانچ خودکش حملے آوروں کو وزیرستان سے کراچی بلایا تھا۔

 دوران تفتیش انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں ابو صالح، زوجہ ابو صالح کا تعلق چیچنیا،داؤد عرف حسن تعلق آذربائیجان سے تھا،حمہ آور شعیب اور عتیق تعلق کراچی سے تھا،حملے کے لئے عبداللہ شاہ غازی مزار کی طرف جا رہے تھے جہاں پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑا دیا۔ دھما کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبد الغفار عرف امجد عرف عرفان فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم عبد الغفار خیبرپختونخوا میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں