خیبر :باڑہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام،2پولیس اہلکارزخمی

خیبر :باڑہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام،2پولیس اہلکارزخمی
کیپشن: خیبر :باڑہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام،2پولیس اہلکارزخمی

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس پر خیبر پولیس نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ دہشت گرد حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی۔

یاد رہے 3 روز قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔