عدالت سےگرفتار ہونیوالےپی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو گھر پہنچ گئے

Jan 20, 2024 | 10:51 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار خیال کاسترو گرفتاری کے بعد رات گئے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں خیال کاسترو نے کہا ہے کہ ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد لے گئے، ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، انہیں فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں