شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر فٹبال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ جاری 

Jan 20, 2024 | 10:28 AM

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے 14 روزہ نشان حیدر فٹبال چیمپئن شپ میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں جاری ہے۔ ایونٹ میں شمالی وزیرستان کی چوبیس (24) ٹیمیں بشمول بنوں اور لکی مروت شرکت کر رہی ہیں۔ 

مقابلے میران شاہ شمالی وزیرستان کے یونس خان سٹیڈیم میں منعقد ہو رہے ہیں۔ مقابلے 10 جنوری سے لیکر 24 جنوری تک جاری رہیں گے۔ سنسنی خیز مقابلوں میں ٹیمز نے بہترین کارکردگی سے شائقین کو جوڑ کے رکھا۔ میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سکول کے بچے اور لوگوں نے شرکت کی۔ 

کھلاڑی عمدہ کارگردگی پر شائقین سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔ مقابلے پاک فوج کے تعاون سے خصوصی ہدایت پر ضم شدہ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقد کیے جا رہےہیں۔ 

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ “ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمارے لۓ اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا “۔ 

پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد کھیلوں کے میدان مثبت تبدیلی لانا ہے۔ یہ اقدامات ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہون گے۔ 

علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے پاک فوج کی جانب سے فٹبال چیمپیئن شپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں