ایک نیوز: عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس حوالے سے تمام تھانوں کی پولیس کی تفتیشی ٹیموں اور پراسیکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کی۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 12 مقدمات، شاہ محمود قریشی کے 6 اور شیخ رشید کی ایک مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر ہے۔