ایک نیوز: ایران کی جانب سے حملے پر پاکستان کی جوابی کاروائی سے متعلق عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔
عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاک فوج نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے نہایت اچھا اقدام اٹھایا"۔ "ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں"۔ "آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں"۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ "ایران کو ایسا ہی منہ توڑ جواب دینا بنتا تھا"۔ "ہم پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں"۔ "آرمی چیف پر اللّہ تعالی کی خاص رحمتیں ہیں"۔ "ہمیں دفاع کرنے کا بھرپور حق ہے"۔
عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ"چاہے بھارت ہو یا ایران ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی بھی طاقت تباہ نہیں کر سکتی"۔ "ہماری فوج دنیا کے نمبر ون فوج ہے اور اسی لیے ہمارا ملک قائم ہے اور انشاءاللہ تا قیامت قائم رہے گا"۔ "پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے"۔ "ہم راتوں کو چین سے سوتے ہیں جبکہ ہماری فوج سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتی ہے"۔