ویب ڈیسک:برطانیہ کی ایک لائبریری کوشہری نے44سال بعدکتاب لوٹادی ۔
تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں کتابیں پڑھنےکےشوقین بےشمارلوگ ہیں جومختلف لائبریریوں سےکتابیں لےکرپڑھتےہیں ایساہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیاجوکہ ایک شہری نےکتاب پڑھنےکے44سال بعدلائبریری کوواپس لوٹادی ہے۔
ایسیکس لائبریری سروس نے ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پرایک پوسٹ میں بتایا کہ ایک گاہک نے مصنف جان ویٹل کی کتاب گریٹ پرائم منسٹرز کو میننگ ٹری لائبریری کو لوٹائی۔ کتاب کو 30 جون 1979 کو لوٹایا جانا تھا۔
تاہم یہ بات واضح نہیں کہ آیا کتاب کو تاخیر سے واپس کیے جانے پر کوئی جرمانہ عائد کیا گیا ہے یا نہیں۔
ایسیکس لائبریری سسٹم کی جانب سے 2018 میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں پر لائبریری کے 4 لاکھ 42 ہزار ڈالرز سے زیادہ کی رقم جرمانے کی مد میں واجب الادا ہے۔
برطانوی لائبریری میں 44سال بعدکتاب کی واپسی
Jan 20, 2024 | 06:39 AM