مجھےبھی ہارپسندنہیں ، عزت ،ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے،رضوان

Jan 20, 2024 | 05:23 AM

ویب ڈیسک:پاکستان وکٹ کیپروبیٹرمحمدرضوان نےکہاہےکہ مجھےبھی ہارپسندنہیں، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈپرپانچ ٹی20کی سیریزمیں چارمیچوں میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
میچ کےاختتام پرکرائسٹ چرچ میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےقومی وکٹ کیپروبلےبازمحمدرضوان نےمیڈیاسےگفتگوکی جس پر قومی کھلاڑی کوبولرزکی کارکردگی بارےسوال کیاگیاجس کےجواب میں ان کاکہناتھاکہ شاہین نے پاور پلے کے دوران تین وکٹیں لیں لیکن دیگر بولرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی جو سوالیہ نشان ہے۔
محمدرضوان کامزیدکہناتھاکہ بولرزکی کارکردگی کےبارےمیں بالنگ کوچ عمرگل آپکو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے بنگلہ دیش میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کی شکست کو جواز دیتے ہوئے کہا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کمبینشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے جس کا دکھ ہے، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے لیکن ایشیائی کنڈیشنز میں کینگروز اور کیویز کو بھی شکست ہوتی ہے۔
محمد رضوان کاکہناتھاکہ  افتخار احمد نے مجھے کہا کہ یہ پچ 150 رنز بنانے والی ہے یہاں زیادہ اسکور نہیں بنے گا، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

مزیدخبریں