اسرائیلی بمباری جاری،فلسطینی جوڑےکی سادگی سےشادی

Jan 20, 2024 | 04:02 AM

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی بمباری کےباوجودبھی فلسطینی جوڑےکی سادگی سےشادی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سال2023کی7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےاسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات کےمسائل پیداہورہےہیں مگران حالات کےباوجودبھی وہاں کی عوام کےحوصلےپست نہیں ہوئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق جنگ کےماحول میں بھی رفح کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کردی جن کی شادی اسرائیل کے حملے سے قبل طے تھی لیکن بمباری میں گھر تباہ ہونے کے بعد یہ خاندان پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے تھے۔
والدین کا کہنا تھا کہ جنگ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی تھی اس لیے ہم نے یہ درست جانا کہ اس سوگوار ماحول میں خوشی کے نغمے بکھیر دیں تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آئیں اور دنیا جان لے کہ ہمارے حوصلے کتنے بلند ہیں۔
شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے شرکت کی۔ نغمے گائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں