نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی  کا وقت ختم ،فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی  کا وقت ختم 
کیپشن: The time of the Parliamentary Committee for the appointment of the Caretaker Chief Minister of Punjab is over

ایک نیوز : پنجاب میں نگران  وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا وقت گزشتہ رات 10بجے ختم ہو گیا۔ معاملے کا جائزہ لینے کیلئےالیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل( 21جنوری)کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کا نام کا اعلان کرے گا۔اتوار کی رات تک الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیصلہ کر سکتا ہے۔

گورنر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے ۔سپیکر کی طرف سے بھی یہ نام بھجواۓ جا سکتے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ کیلئے آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت گزٹ  نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا ۔

گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی صدر،وزیراعظم،گورنر پنجاب کو بھی بھجوائی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کا کام صرف نگران وزیر اعلی کی تقرری ہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔ پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ۔

 نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا کا نام تجویز کیا  اور  اپوزیشن نے محسن رضاء نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔