ایک نیوز :اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،حکومت نے نیا پاکستان روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا ۔تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 7 فیصد کردیا گیا ۔
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں سرمایہ کاری پر سالانہ منافع 7.50 فیصد کردیا گیا ۔تین سال اور پانچ سال کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 8 فیصد کردیا گیا۔
حکومت ڈالر کی قلت دور کرنے کیلئے کوشاں ہے، جس کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر پر منافع اب 6 فیصد کے بجائے 7.20 فیصد ملے گا جبکہ ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر منافع 6.50 فیصد سے بڑھا کر 7.50 فیصد کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم پر 3 سالہ سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 6.75 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کردیا اور 5 سالہ سرمایہ کاری پر اب منافع 7 فیصد کے بجائے 8 فیصد ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی کرنسی میں نیا پاکستان اسکیم کے تحت سرٹیفکیٹ خریدنے والوں کیلئے منافع کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ نے شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔