بدھا کی ہڈیوں کے آثار کیلئے پاکستان کو جدید کنٹینر کا تحفہ

بدھا کی ہڈیوں کے آثار کیلئے پاکستان کو جدید کنٹینر کا تحفہ
کیپشن: Gift of Modern Container to Pakistan for Buddha's Bone Relics

ایک نیوز :تھائی لینڈ نے بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے پاکستان کو جدید کنٹینر تحفے میں دے دیا۔کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل رکھا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق تھائی لینڈ کے سفیر نے کنٹینر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے حوالے کیا۔

 دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بدھا کی ہڈیوں کے لیے دیا گیا کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل رکھا جائے گا۔ کنٹینر کی حوالگی کے لیے ٹیکسلا میوزیم میں تقریب بھی منعقد ہوئی۔سفارتکار اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے۔