پشاور،پرائیویٹ سکول میں طالب علموں پراستاد کا تشدد،ویڈیووائرل

Jan 20, 2023 | 22:20 PM

ایک نیوز :پشاور کے ایک پرائیویٹ  اسکول میں استاد کے طالب علموں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ استاد2طالب علموں پر تھپڑوں کی بارش کر رہا ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق استاد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسکول انتظامیہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

 

مزیدخبریں