کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کا خاکہ بنا دیا

کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کا خاکہ بنا دیا
کیپشن: The farmer sketched Macy's in the cornfield

ایک نیوز :ارجنٹینا کے ایک کسان نے مکئی کے کھیت میں مختلف اقسام کے بیج بوکر لائنل میسی کا تصویری خاکہ بنا دیا۔

دارالحکومت بیونس آئرس سے 500 کلومیٹر دور بالیسٹیروس نامی علاقے میں چارلی فاریسیلی نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں لائنل میسی کا خاکہ بنایا۔

کسان کا کہنا تھا کہ  زرعی دنیا کی طرف سے میسی کو خراج تحسین ہے۔

  کھیت میں بنایا گیا میسی کا خاکہ تقریباً چار فٹبال میدانوں کے برابر ہے اور صرف فضا سے دیکھنے پر میسی کا چہرہ نظر آتا ہے، مکئی کی فصل بڑی ہونے کے ساتھ ہی خاکہ بھی واضح ہوتا جائے گا۔

عام طور پر کھیت کھلیان میں کسی شخصیت کا تصویری خاکہ فصلیں کاٹ کر بنایا جاتا ہے لیکن لائنل میسی کا یہ خاکہ مختلف بیج بو کر بنایا گیا۔