اسپیکر پنجاب اسمبلی نےگورنر کو خط لکھ دیا

Jan 20, 2023 | 22:07 PM

ایک نیوز :اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر کو خط لکھ دیا،خط میں لکھا گیا کہ گورنر آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

تفصیلات کےمطابق خط کی کاپی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھی بھیج دی۔خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت گورنر نے اسمبلی تحلیل کے فوری بعد الیکشن کی تاریخ کا تقرر کرنا تھا۔ آپ نے 7 دن گزرنے کے باوجود پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

اسپیکر  خط میں مزید لکھا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ اس سے قبل پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف عثمان بزدار بھی گورنر پنجاب کو خط لکھ چکے ہیں۔گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی ملٹری سیکرٹری برائے صدر مملکت کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں