سمندر میں پھنسا ملاح 24 دن تک کیچپ پر زندہ رہا

Jan 20, 2023 | 22:02 PM

ایک نیوز:کولمبیا کی بحریہ نے ڈومینیکا سے تعلق رکھنے والے ایک ملاح کو ریسکیو کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ  کشتی سمندر میں پھنس جانے کے بعد زندہ رہنے کیلئے کیچپ، لہسن پاؤڈر اور مصالحہ کیوبز کھا کر 24 دن تک گزارا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ ایلوس فرانکوئس نے بتایا کہ کشتی سمندر میں پھنس جانے کے بعد میں نے اپنے دوستوں کو فون کیا، انہوں نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن میرے فون کے سنگل کھو گئے جس کے باعث رابطہ نہ ہو سکا، میرے پاس صرف فارغ بیٹھنے اور انتظار کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا۔

فرانکوئس نے کہا کہ میرے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں تھا تاہم کیچپ کی صرف ایک بوتل تھی جو کشتی پر تھی اور لہسن پاؤڈر اور میگی جسے کھا کر میں 24 دن تک زندہ رہا ہوں۔

اس نے کہا کہ میں نے واپسی کی امید کھو دی اور اپنے خاندان کے بارے میں سوچا لیکن میں کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اگر وہ نہ ہوتے تو میں یہ کہانی نہ سنا رہا ہوتا۔

دوسری جانب کولمبیا کی بحریہ نے کہا کہ فرانکوئس کا ساحل پر طبی معائنہ ہوا اور پھر اسے ڈومینیکا گھر واپسی کے لیے امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں