پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پی ایس او کا بڑا اعلان 

Jan 20, 2023 | 21:23 PM

ایک نیوز :پاکستان اسٹیٹ آئل نے ایندھن کی قلت کی خبروں کو غلط اور بے بنیا قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مخصوص دنوں کے کور کے مطابق ہمارے پاس طلب اور رسد کا بڑا اسٹاک موجود ہے، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اعلامیےکے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جائے گا، قومی ادارے کی حیثیت سے پاکستان اسٹیٹ آئل قوم کو ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ایس او ملک بھر میں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ۔دوسری جانب ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کیلئے ایل سیز بند کردی گئیں ایل سی نہ کھلنے کےباعث پی ایس او کاپیٹرول کا کارگو منسوخ ہوگیا، ملک میں پیٹرول کا سٹاک انتہائی کم رہ گیا ہے،صورتحال پیٹرول فراہمی بند ہونے کا باعث بن سکتی ہے،بینکس پی ایس اوپیٹرول،ڈیزل اور لیبریکنٹس کی 5ایل سی نہیں کھول رہے،پارکو اور پی آرایل ریفائنری کے 16لاکھ بیرل خام تیل کے تین کارگو ایل سی نہ کھلنے کے باعث لٹک گئےمجموعی طور پر پیٹرول کی 21،خام تیل 2،ڈیزل اور لبریکٹنس کی چار ایل سی لٹک گئیں۔

مزیدخبریں