سعید اجمل پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند

سعید اجمل پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند
کیپشن: Saeed Ajmal wants to coach Pakistan team

ایک نیوز :سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہمشندوں میں شامل ہوگئے۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں، اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیے جاتے ہیں، اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ماضی میں سپن بولنگ کے شعبے نے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی، جب تک اچھے اسپنرز نہیں ہوں گے تب تک توقعات کے مطابق نتائج نہیں ملیں گے۔