ایک نیوز : لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دوستوں اور ارباب اختیار سے پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کردی۔
1) I am making a personal request to all friends and high-ups NOT to ask for free tickets/passes to PSL matches starting next month. The Public Accounts Committee of National Assembly that audits PCB has warned us to desist from this practise!
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ پی ایس ایل کا آغاز اگلے ماہ ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن اور کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کریں۔ پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13فروری سے ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں۔