ایک نیوز فیملی کا پہلا قافلہ عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

Jan 20, 2023 | 20:02 PM

ایک نیوز :ایک نیوز فیملی نےایک نئی اورخوب صورت روایت کاآغازکردیا۔ چیئرمین مدثرملک کی جانب سےدیئےگئےعمرہ پیکج پر13زائرین پرمشتمل پہلاقافلہ سفرحجاز کےلیے چل پڑا۔

 چیئرمین ایک نیوز مدثر ملک کی جانب سےایک نیوز کی مینجمنٹ ، چیف آپریٹنگ آفیسر عمرجاوید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عمران میر ،ڈائریکٹر ایچ  آر  مہرین گل اور سٹاف نے عمرہ زائرین کو گرمجوشی سے رخصت کیا۔

سفرحجاز پر جانے والے جہاں اپنی خوش قسمتی پر نازاں نظر آئے ۔وہیں ،ایک نیوز کے چیئرمین مدثر ملک  کے شکرگزار بھی ہوئے۔

ایک نیوز کی ڈائریکٹرایچ آر مہرین گل کا کہنا تھا کہ سٹاف کو عمرہ ادائیگی کیلئے بھیجنے کی خوب صورت روایت اب یونہی چلے گی ۔ہرسال   ایک نیوز فیملی سے25خوش قسمت افرادمبارک سفر پر جایا کریں گے۔ 

چیئرمین ایک نیوز مدثر ملک نے قرعہ اندازی کیلئے  ایک نیوز فیملی کے25خوش قسمت افراد کے نام عمرہ پیکج کیلئے  نکالے تھے ۔

پہلے13 رکنی قافلے کی سربراہی  سنٹرل نیوزروم سےاسائنمنٹ ڈیسک کےآغا یاسر کررہے ہیں۔ دیگر خوش قسمت  افراد میں اے آر لغاری ، احسن علی ، غلام اسحاق ، محسن علی ، محمد عدنان ، اویس نازک ، محمد رضوان ، سجاد علی ، رب نواز  ، روبینہ اصغر ، بازلہ مصطفی ٰ اور شفق شہزاد شامل ہیں ۔

مقدس سرزمین پرپہلےقافلے کا قیام15 روز کا ہے۔جہاں وہ عزیزاوقارب کیساتھ ساتھ ایک نیوز فیملی اور اپنے محسنوں کیلئے دعا کریں گے ۔

مزیدخبریں