مونس الٰہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکناڈی جی ایف آئی اے کو مہنگا پڑگیا

مونس الٰہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکناڈی جی ایف آئی اے کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: Preventing Monis Elahi's wife from going abroad cost the GFIA dearly

ایک نیوز :مونس کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنا ڈی جی ایف آئی اے کومہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نےعدالت سے معافی مانگ لی جس پر جسٹس شہرام نے کہا کہ پہلے تحریری جواب جمع کراؤ پھر دیکھیں گے۔مونس کی اہلیہ کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکرلی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریم الٰہی کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے کہا کہ مجرموں کو روک نہیں سکتے اور صرف انکوائری اور امکانات پر نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) پر ڈال دیا، مذاق بنایا ہوا ہے، رپورٹ پر دستخط تک نہیں کیے، یہ لسٹ اشتہاریوں کے لیے ہے، نظر آرہا ہے کہ یہ سب سیاسی بنیادوں پر ہے، نوکری کرنا چاہتے ہو یا سیاست؟