ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر ڈیڈ لاک توڑنے کیلئے عمران خان خود میدان میں آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی بھی صورت میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لیجانے کے حق میں نہیں ، اسی لئے اب وہ خود معاملات کو دیکھ رہے ہیں اہم میٹنگ میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر پرویز خٹک اورمحمود خان کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرڈیڈ لاک کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن سے معاملات افہام و تفہیم سے طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
رہنما تحریک انصاف پرویزخٹک نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سےرابطہ کیا ہے اور محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔
وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوگی۔ محمود خان،اکرم درانی نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کریں گے۔