میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری 

Jan 20, 2023 | 18:43 PM

ایک نیوز :میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیاجس کے بعد پی ایم ڈی سی بل باضابطہ طور پر فعال  ہوگیا۔

پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد عمل میں آیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی بل کے فعال ہونے کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی۔

صدر عارف علوی نے آئین کےآرٹیکل 75 کے  پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں