سنگدل باپ کے ہاتھوں سوتیلی بیٹی قتل 

Jan 20, 2023 | 18:39 PM

ایک نیوز :سیالکوٹ کے علاقے موترہ آلو مہار میں سنگدل باپ نے سوتیلی بیٹی کیلئےخرچہ مانگنے پربیوی کی ٹانگیں توڑ دیں جبکہ بیٹی کو ہتھوڑوں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال نے13 سالہ سوتیلی بیٹی کو سر پر ہتھوڑے مار  مار کر قتل  کیا ۔ہتھوڑ وں کے وار کرکے بیوی کی بھی ٹانگیں  توڑ دیں۔تھانہ موترہ پولیسں نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 13سالہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی ۔جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں