میرااستعفیٰ قبول نہ کیا جائے ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا اسپیکر کو خط

میرااستعفیٰ قبول نہ کیا جائے ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا اسپیکر کو خط
کیپشن: My resignation should not be accepted, PTI defector's letter to Speaker

ایک نیوز : پی ٹی آئی کے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔
ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتا، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا، میں اپنا استعفیٰ واپس لیتا ہوں، اپنے حلقے کے مسائل کے لیے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔
واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے گھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔