سپریم کورٹ نےمعذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا

Jan 20, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کیلئےمعذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ ایک کیس میں کہہ چکی ہے کہ خصوصی افراد کے لیے معذور افراد کے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن خصوصی افراد کے لیے معذور الفاظ جیسے الفاظ استعمال نہ کرے۔

فیصلے کے مطابق آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا امتیاز برابر حقوق فراہم کرتا ہے۔عالمی رپورٹس کے مطابق منفی سماجی رویوں اور دفاتر تک رسائی میں مشکلات کے سبب خصوصی افراد عملی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ریاست کی ذمہ داری کے کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی مجموعی آبادی کا تین فیصد ہے۔قومی پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی کی واضح جھلک ملتی ہے۔قائد اعظم بھی مختلف مواقع پر اقلیتوں کے حقوق پر زور دیتے رہے۔آئین پاکستان نے اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی، معاشی اور سماجی تحفظ دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں