ایک نیوز :لاہور ڈیفنس کے نجی سکول میں نشہ سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا بدترین تشدد،زمین پر گرا کر بال نوچتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے سکول میں طالبہ پرلڑکیوں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگیا جس میں 3لڑکیوں کو ساتھی طالبہ کو زمین پرگرا کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس نےمتاثرہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ۔ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی ۔جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملا کر قاتلانہ حملہ کیا۔ ملزمان نے بیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد کر کے آدھ موا کر دیا۔
پولیس ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک کسی بھی لڑکی کو گرفتار نہیں کر سکی ۔