شجاع آباد: زہریلا کھانا ایک ہی خاندان کے 6 افراد بیہوش

شجاع آباد: زہریلا کھانا ایک ہی خاندان کے 6 افراد بیہوش

ایک نیوز: شجاع آباد میں زہریلا کھاناسے ایک ہی خاندان کے 6 افراد  بیہوش ہو گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق شجاع آباد کے  نواحی علاقے سکندر آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔   حالت خراب ہونے پر ریسکیو ذرائع نے اطلاع پر اہلخانہ کو  فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا  ہے۔  6 افراد کی شناخت 30 سالہ راشد ،28 سالہ حسینہ ،12 سالہ ساحل ، 6 سالہ محراب ،3  حجاب ، 1.5 سالہ ساجد شامل ہیں۔ اہل خانہ  کا کہنا ہے کہ گھر میں بنا کر سویاں کھائی جس سے طبیعت خراب ہوگئی ۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع نارووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہ تھا جس میں زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 38 بچے بیہوش ہو گئے تھے۔ 

نارووال کے علاقے تلونڈی بھنڈراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے38 بچے بے ہوش ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بچوں نے رات کو کھانا کھایا تھا جس سے انکی حالت بگڑ گئی  تھی۔

پولیس بھی مدرسہ میں پہنچ  اور تفتیش کی کہ زہریلا کھانا کیسے بچوں کو کھلایا گیاِ؟پولیس نے کھانا بنانے والے باورچی اور مدرسہ مہمتمم کا بیان ریکارڈ کیا تھا؟ 

لاڑکانہ لاڑکانہ کے قریب گاؤں سجن آگانی میں زہریلا کھانہ کھانے کے دروران 7 خواتین اور دو بچوں سمیت 12 افراد بیہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں بیہوش افراد کو طبی امداد دی گئی، متاثرہ افراد نے دوپہر کے وقت گھر میں زہریلا کھانہ کھایا جس کے باعث ان کی طبیعت غیر ہوگئی اور وہ بیہوش ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، دوسری جانب ڈاکٹروں کی جانب سے بیہوش ہونے والے تمام افراد کی طبیعت بہتر بتائی جاتی ہے۔