ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو سب سے بڑے غیرملکی ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ہے، پروجیکٹ عمران نے ملک کو معاشی دیوالیے کی طرف دھکیلا، آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام اسی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا، سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پروگرام پروجیکٹ عمران کا عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔4 سال تباہی مچا کر اور مہنگائی کا طوفان لا کر آج الیکشن الیکشن کی رٹ لگا کر کیا ہو گا، ملک پر 2018 میں مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں لیکن الیکشن لڑ نہیں سکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ 2018 میں ملک کو تاریخی معاشی استحکام اور عوام کو سستی روٹی ، چینی آٹا، بجلی، گیس اور پٹرول دے کر گئی تھی،ملک کو ترقی ، سی پیک اور 14000 میگاواٹ بجلی دے کر گئی تھی،دہشت گردی سے پاک پاکستان دے کر گئی تھی،ملک کو تاریخی 6.2 فیصد ترقی اور آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کر کے دے کر گئی تھی،چار سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا،چار سال میں ملک کو دہشت گردی دی اور ترقی روک دی،عمران پراجیکٹ نے چار سال عوام کو غربت ، مہنگائی کی چکی میں پیسا، آٹا، چینی دالیں اور تیل مہنگا کیا،آج ملک میں روٹی مہنگی ہے تو عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے،آج سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پرگرام عمران پراجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے،ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی۔