شیخوپورہ: مری سے واپس آتے 6 طالب علم مسلح ڈاکوؤں سے لٹ گئے

شیخوپورہ: مری سے واپس آتے 6 طالب علم مسلح ڈاکوؤں سے لٹ گئے

ایک نیوز: شیخوپورہ میں دندناتے ڈاکو بچوں کو بھی لوٹنے لگ گئے مری ٹرپ سے گھر واپسی پر موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ڈاکوں نے  6 طالب علموں کو لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ دندناتے ڈاکو بچوں کو بھی لوٹنے لگ گئے ہیں موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ڈاکوں نے  6 طالب علموں کو لوٹ لیا ہےڈاکو طالب علموں کے بیگ کھول کر تلاشی لیتے رہے ہیں ڈاکوں نے طالب علموں سے 74 ہزار نقدی 6 موبائل فون چھین لئےمری ٹرپ پر گئےطالب علم واپس گھروں کو آ رہے تھے کہ ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-20/news-1674213341-2385.mp4

طالب علموں کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کی مگر تھانہ اے ڈویژن پولیس نہ پہنچی طالب علموں نے ڈاکوں اور پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-20/news-1674213341-8207.mp4

واضح رہے کہ پھول نگر میں بھی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات  پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے یونیورسٹی جاتے دو دوستوں کو لوٹ لیا۔ جڑانوالہ کا رہائشی تابش اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے یونیورسٹی لاہور جارہاتھا کہ جب وہ سہ پہر 4بجے پھول نگر لمبے جاگیر بائی پاس پر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کو گن پوائنٹ پر روک کر ان سے نقدی 12ہزار روپے اور دو عدد موبائل فونز چھین لئے اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔

ڈاکوؤں نے  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں بھی ایک گرلز اسکول کو تدریس کے اوقات کے دوران لوٹ لیا گیا۔ بے حس ڈاکو اساتذہ اور طالبات کو لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے ۔ مسلح ملزمان نے کلاسوں میں اساتذہ اور طلبہ دونوں کے بیگز اور جیبوں کی تلاشی لی اور 20 مہنگے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔