بلدیاتی الیکشن ہارنے کےبعد خرم شیرزمان نے توجہ سوشل ایشوپر مذکور کردی

بلدیاتی الیکشن ہارنے کےبعد خرم شیرزمان نے توجہ سوشل ایشوپر مذکور کردی
کیپشن: بلدیاتی الیکشن ہارنے کےبعد خرم شیرزمان نے توجہ سوشل ایشوپر مذکور کردی

ایک نیوز: کراچی میں کچرا چننے والے بچوں کی بڑھتی تعداد پر خرم شیر زمان کا اظہار تشویش، بچوں کے ہمراہ ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچے کچرا اُٹھائے جارہے ہیں تو پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کم عمر بچوں سے پوچھا کہ کچرا چنوانے والے عناصر کون ہیں؟ان بچوں کے پیچھے چھپے مافیا کا خاتمہ حکومت اور ہم ملکر کریں گے،انتظامیہ اور حکومت سے گزارش ہے ان معصوم بچوں کی فکر کریں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ان بچوں کو اسکولوں میں زیر تعلیم ہونا چاہیئے، بچوں سے کچرا چنوانے والوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔